پی آئی اے کے 3 خصوصی طیارے کوویڈ 19 ویکسین لینے چین پہنچ گئے

0
33

اسلام آباد: پی آئی اے کے ایک ہی دن میں 3 خصوصی طیارے کوویڈ 19 ویکسین لینے چین پہنچ گئے۔ پی آئی اے کی تین خصوصی  پروازیں  پاکستان کوڈ -19 ویکسین لانے کے لئے بیجنگ پہنچ گئیں۔ خصوصی طیاروں پر ویکسین کی لوڈنگ کا کام شروع ہوگیا۔ تین بوئنگ 777 طیارے دس لاکھ ویکسین لے کر اتوار کو واپس پہنچیں گے۔ ملک میں جاری کورونا کے بحران پر قابو پانے کیلئے ویکسین کی درآمد تیز کردی گئی ہے۔

این سی او سی اور این ڈی ایم اے کے ایماء پر پی آئی اے کے تین طیاروں کی یکے بعد دیگرے روانگی ہوگی۔ کورونا کی ممکنہ تیسری اور  مہلک تر لہر سے نمٹنے کیلئے تمام حکومتی اداروں نے کام تیز کردیا ہے۔

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ  ہر مشکل وقت میں پی آئی اے اپنی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی آئی ہے۔ کورونا ایک عالمی بحران ہے اس سے بچاو کیلئے مل کر اقدامات کرنے ہوں گے اور پی ائی اے اس سلسلے اپنا قومی کردار ادا کرتی رہے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں