ماڈل ٹائون میں پولیس کانسٹیبل کو شہید کرنے والا پی ٹی آئی کا رہنما میجر ریٹائرڈ ساجد بخاری بیٹے سمیت گرفتار

0
581

لاہور: گزشتہ رات ماڈل ٹاؤن میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما میجر ریٹائرڈ ساجد بخاری کی گرفتاری کے لیے آنے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل احمد کمال سینے میں گولی لگنے سے شہید ہوگیا تھا۔

ماڈل ٹاؤن میں پولیس نے پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ ساجد بخاری  کے گھر چھاپہ مارا اور گھر کی چھت سے فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر شہید ہوگیا۔

‏ماڈل ٹاون میں کانسٹیبل کو فائرنگ کر کے شہید کرنے والے حساس ادارے کے ریٹائرڈ آفیسر ساجد بخاری کو بیٹے سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ریٹائرڈ میجر کو کانسٹیبل کو قتل کرنے کا زرا برابر بھی افسوس نہیں تھا بلکہ یہ کہتا رہا کہ میں پیسے دے دوں گا مجھے کچھ نہیں ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں