کور کمانڈر ہاؤس حملہ، سابق آرمی چیف کی نواسی خدیجہ شاہ انسداد دہشتگری کی عدالت میں پیش، 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

0
187

لاہور: کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کے مقدمہ میں مطلوب سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی اور سابق آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ کی نواسی خدیجہ شاہ نے پولیس کے پاس پیش ہوکر گرفتاری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی گرفتاری پر 9 مئی کو احتجاج و مظاہروں کے دوران جناح ہاؤس لاہور ( کور کمانڈر ہاؤس) پر حملے، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں مطلوب فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ سی آئی اے اقبال ٹاون میں ایس ایس پی، سی آئی اے ملک لیاقت کے سامنے پیش ہوئیں۔جہاں انہیں باقاعدہ گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ قبل ازیں خدیجہ شاہ کی گرفتاری کے لئے پولیس نے گزشتہ روز گلبرگ میں دو مقامات اور بحریہ ٹاؤن میں ایک گھر پر چھاپہ مارا تھا، مگر وہ وہاں موجود نہیں تھی اور پولیس انہیں گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی تھی، بعد ازاں انہوں نے خود گرفتاری دے دی ہے۔

یاد رہے کہ خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب پہلے ہی پولیس حراست میں ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں