پاکستان اسٹیل ملز میں 10 ارب روپے کی چوری اور کرپشن کا انکشاف

0
683

کراچی: پاکستان اسٹیل ملزمیں 10 ارب روپے کی چوری اور کرپشن کا انکشاف سامنے آگیا۔ ایگزیکٹو انجینئر سیکورٹی عبدالرحمن وڑائچ کے خط میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئیں ہیں۔ ایگزیکٹو انجینئر نےاسٹیل مل کے سی ای او برگیڈئیر شجاع حسن کو لکھ دیا۔

خط میں انکشاف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسٹیل مل کے مرکزی پلانٹ میں چوریاں اسٹیل مل کے ہی سیکورٹی اسٹاف کی مدد سے ہورہی ہے اور اسٹیل  مل میں ہونے والی چوری کی بیشتر وار داتوں کو چھپا لیا جاتا ہے۔ چوری کی وار داتوں کا ماسٹر مائنڈ پرسنل ایگزیکٹو آفیسر ایڈمنسٹریشن اینڈ پرنسپل طارق خان ہے۔

خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابقہ جنرل منیجر سیکورٹی بابر مسیح اور برجیس کاظمی چوروں کے سہولت کار ہیں۔ مرکزی پلانٹ کا سیکورٹی منیجر محمد علی اور سیکورٹی آفیسر ملک امیر بھی چوروںکو سہولت کار ہیں۔ انچارج سیکورٹی ویجلنس محمد یعقوب اور اے ڈی جی ایم ریاض منگی بھی چوریوں میں ملوث ہیں۔ سیکورٹی افسران کی مدد سے چوریوں کے باعث اسٹیل مل کو 10 ارب کا نقصان ہوچکا ہے۔

ایگزیکٹو انجینئر عبدالرحمن وڑائچ نے خط میں لکھا کہ میرے پاس ان چوریوں کے شواہد موجود ہیں اور سی ای او صاحب ایف آئی اے سے تحقیقات کرائیں میں شواہد پیش کروں گا۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مرتضی محمود سے رابطے کرنے پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ معاملے کا مکمل جائزہ لے کر رائے دوں گا، اسٹیل ملز کے حوالے سے خط کی تحقیقات کرائوں گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں