آزاد کشمیر میں انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل، صبح وُوٹنگ ہوگی

0
94

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے عام انتخابات پر دو ارب روپے خرچ ہوں گے، پولنگ کے پر امن انعقاد کے لئے 25 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ پرائزائیڈنگ آفیسرز کو پولنگ کے روز مجسٹریٹ کے برابر اختیارات دے دیئے گئے۔

چیف سیکریٹری شکیل قادر نے کہا کہ 45 انتخابی حلقوں میں الیکشن کے دن پاک فوج کے علاوہ 37 ہزار دو سو سیکورٹی اہکار تعینات کئے جائیں گے، جن میں سے آزاد کشمیر پولیس کے پانچ ہزار اہلکار بھی شامل ہیں۔ عام انتخابات کے دن سکیورٹی پر تعینات عملے میں 12 ہزار پنجاب پولیس اور 10 ہزار کے پی کے پولیس جوان بھی شامل ہوں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں