پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان و کوچ طاہر زمان لٹ گئے

0
64

لاہور: لاہور کے علاقے ڈیفنس 6 میں رہائش پذیر قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان و کوچ اولمپئین طاہر زمان کے گھر چوری کی واردات ہوئی۔

طاہر زمان ٹوکیو اولمپکس کے سلسلے میں جاپان گئے ہوئے ہیں جبکہ ان کی فیملی اپنے آبائی علاقے گوجرہ میں عید منانے گئی ہوئی تھی۔ جب ان کی فیملی عید منا کر گوجرہ سے واپس گھر آئی، تو دروازے ٹوٹے ہوئے اور گھر میں سامان بکھرا پڑا تھا۔ چور گھر سے 14 تولے طلائی زیورات، لاکھوں روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ہیں۔ تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں