پاکستان اسٹیل، ‘میڈم’ نے گاڑی گیسٹ ہائوس کے ‘کھمبے’ پر مار دی، زخمی حالت میں فوجی فائونڈیشن اسپتال منتقل

0
687

کراچی: پاکستان اسٹیل ملز میں ٹائگرز فورس کے بعد  ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی انچارج ایجوکیشن میڈم قرةالعین نے گاڑی کیلئے ڈرائیور ملنے کے باوجود خود چلاتے ہوئے گیسٹ ہائوس کے قریب گاڑی کھمبے پر مار کر ایکسیڈنٹ کرلیا۔

 اسٹیل ٹائون ایف بلاک میں رہائش پذیر جونئیر آفیسر اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی انچارج میڈم قراة العین اسٹیل ملز کی ہائی روف گاڑی کیلئے ڈرائیور ملنے کے باوجود خود ہائی روف گاڑی نمبر 3621 صبح 8 بجے کے بعد خود چلاتے ہوئے اپنے گھر سے آفس کیلئے نکلیں اور گیسٹ ہائوس کے قریب بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائیں۔ ہائی روف کی ڈرائیونگ سیٹ کھمبے میں لگنے کی وجہ سے ٹانگوں میں شدید چوٹِیں آئیں جنہیں فورا اسٹیل ملز سو بیڈ اسپتال منتقل کیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق میڈم نے گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون کان سے لگایا ہوا تھا اور سیدھا کھمبے میں ٹھوک دی۔ بعد ازاں سی ای او بریگیڈئیر ریٹائرڈ شجاع حسن اور ڈائریکٹر اے اینڈ پی لیفٹننٹ کرنل ریٹائرڈ طارق خان کی فرمائش پر علاج اور ٹیسٹ کیلئے وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ فوجی فائونڈیشن اسپتال میں شفٹ کیا گیا اور اسپیشل ڈاکٹر ساتھ روانہ کیا گیا ہے۔ جبکہ ہائی روف کو سی بی ورکشاب اسٹیل ملز منتقل کردیا گیا ہے۔

فوجی فائونڈیشن کے زرائع کے مطابق اسٹیل ملز سے میڈم قرة العین نامی زخمی حالت میں آئیں ہیں اور یہاں پر اُن کا ایم آر آئی اور سٹی اسکین کیا ہے۔ ٹانگ کے جوائنٹ اور نی کے پاس فریکچر آیا ہے تاہم اُن کو واپس اسٹیل مل کے 100 بیڈ اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
 
اسٹیل ملز میں کی غیر قانونی تعینات نااہل عیاش انتظامیہ  کے افسروں کا بند اسٹیل ملز میں اپنے خاص چہیتے لوگوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے جس کی مثال آج ایک اور گاڑی کی تباہی کی صورت سامنے آئی ہے۔

یاد رہے ٹائگر فورس نے بھی کچھ عرصہ قبل گاڑی کا ایکسیڈنٹ کرکے گاڑی تباہ کردی اور عیاش انتظامیہ نے ملبہ غریب ملازمین پر ڈال کے نوکریوں سے فارغ کردیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں