یکم مارچ سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان

0
56
A security guard tells students that their school is closed by authorities to control possible spread of coronavirus, in Lahore, Pakistan, Saturday, March 14, 2020. For most people, the new coronavirus causes only mild or moderate symptoms. For some it can cause more severe illness. (AP Photo/K.M. Chaudary)

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر میں یکم مارچ سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم مارچ سے ہفتے میں 5 روز کھل جائیں گے۔ کورونا کی وجہ سے بڑے شہروں میں اسکولوں پر کلاسز کو چھوٹے گروہوں میں تقسیم کر کے پڑھانے کی پابندی کا اطلاق 28 فروری سے ختم ہو رہا ہے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کچھ بڑے شہروں کے اسکول 28 فروری تک مرحلہ وار کلاسز لیں گے۔ اللہ کے فضل سے ہم نارمل حالات کی جانب جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز این سی او سی نے ملک بھر میں مزارات کھولنے، شاپنگ مالز کے اوقات کار بڑھانے اور ہوٹلوں میں ان ڈور ڈائننگ کی سہولت فراہم کرنے کی اجازت بھی دی تھی۔ اس کے علاوہ پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہونے والے میچز کے لیے تماشائیوں کی تعداد بھی 20 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد تک کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں