وزیراعلیٰ پنجاب سے سینیٹ کے بلامقابلہ منتخب امیدوار اور اراکین اسمبلی کی ملاقات

0
38

لاہور: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج مقامی ہوٹل میں سینیٹ کے بلامقابلہ منتخب ہونے والے پی ٹی آئی کے امیدوار اعجاز احمد چودھری اور اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے بلا مقابلہ نومنتخب سینیٹرز کو مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے حکومتی اتحاد کے نومنتخب سینیٹرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کامیاب حکمت عملی کے ذریعے سینیٹرز کو بلامقابلہ منتخب کرایا اور منڈیاں لگانے والوں کی سیاست کو ناکام بنایا ہے۔ پنجاب میں شفافیت کی جیت ہوئی اور بولیاں لگانے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جمہوری روایات کا عَلم بلند ہوا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہونا خوش آئند ہے۔ اپوزیشن کی قسمت میں صرف رونا لکھا ہے اور وہ 2023 تک روتے ہی رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے۔۔صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں محمودالرشید، ہاشم ڈوگر، اعجاز عالم، محمد اخلاق، ڈاکٹر اختر ملک، راجہ یاسر ہمایوں، سابق وزیر اسد کھوکھر، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، عون چوہدری اور اراکین پنجاب اسمبلی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں