افغانستان، امریکی اڈے پر راکٹ حملہ

0
36
Coalition forces in Regional Command (SouthWest) salute as the United States flag is raised during the 9/11 ceremony aboard Camp Leatherneck, Helmand province, Afghanistan, on Sep 11, 2014. The ceremony was held to commemorate the terrorist acts that occurred on September 11, 2001. (Official U. S. Marine Corps photo by Sgt. Dustin D. March/Released)

کوئٹہ: افغانستان کے دار الحکومت کابل کے شمال میں واقع امریکی دہشتگردی کے اڈے بگرام پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

کابل سے رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے پروان کے گورنر ہاؤس کی ترجمان وحیدہ شہکار نے اتوار کو ہونے والے اس حملے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس راکٹ حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم حال ہی میں طالبان نے افغان فوجیوں اور امریکی ٹھکانوں پر حملے تیز کر دیئے ہیں۔

امریکہ اور طالبان کے درمیان جنگ بندی کے سمجھوتے پر دستخط اور کابل حکومت کے ساتھ اس گروہ کے مذاکرات کے آغاز کے باوجود افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کے حملے بدستور جاری ہیں۔ ان حملوں میں اب تک سیکڑوں افراد مارے جا چکے ہیں جن میں دسیوں عام شہری بھی شامل ہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں