سبی میں ایف سی کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 ایف سی جوان شہید

0
30

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق سبی کے علاقے سنگن میں ایف سی کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں 5 ایف سی جوان شہید ہوگئے۔ ایف سی کی جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچا۔

حملے میں حوالدار ظفر علی خان، لانس نائیک ہدایت اللہ شہید ہوئے ہیں جبکہ شہداء میں لانس نائیک ناصر عباس، لانس نائیک بشیر احمد اور سپاہی نور اللہ شامل ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور دہشتگردوں کے فرار کی راہیں مسدود کی جا رہی ہیں۔ ایسے بزدالانہ واقعات کے پیچھے  دشمن ایجنسیوں لا ہاتھ ہے۔ سیکیورٹی فورسز دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنا دیں گی۔ بزدلانہ حملوں سے امن و امان کی فضا خراب نہیں ہونے دیں گے۔ ایس کارروائیاں بلوچستان میں حاصل کیے گئے امن کو نقصان نہیں پنچا سکتیں۔ سیکیورٹی فورسز جانوں کا نذرانہ دے کر مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں