بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے

0
41

اسلام آباد: آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز پدراک کے قریب معمول کے گشت پر تھے کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ حملے میں لانس نائیک جاوید کریم شہید ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کے مزید اہلکار علاقے میں پہنچ گئے اورعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں