پاکستان میں تعلیمی ادارے کب کٗھلے گے، کانفرنس طلب

0
163

اسلام آباد: تعلیمی ادارے کھولنے کے معاملے پر وزراء کی کانفرنس کا طلب کرلی گئی۔ وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث تعلیمی ادارے کھولنے کے معاملے پر بین الاقوامی وزرائے تعلیم کانفرنس طلب کر لی ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں بین الصوبائی کانفرنس 5 اگست کو منعقد ہوگی۔

صوبائی وزرائے تعلیم اور دیگر اعلی حکام ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ حکومتی اعلان کے باوجود آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے اگلے ماہ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے تعلیمی ادارے 15 اگست سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

فوٹو بشکریہ اے ایف پی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں