کوئٹہ میں یو ایم ٹی سینٹر آف ایکسیلنس کے قیام کے مجموعی طور پر مثبت نتائج برآمد ہوں گے، گورنر بلوچستان

0
85

کوئٹہ: گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یوایم ٹی) لاہور کے صدر ابراہیم حسن مراد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران ارٹیفیشل انٹیلیجنس کی بڑھتی ہوئی اہمیت، کوئٹہ میں یو ایم ٹی سینٹر آف ایکسیلنس کا قیام اور صوبے کے غریب طلباء وطالبات کو اسکالرشپ کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر بلوچستان گورنر ظہور آغا نے کہا کہ ارٹیفیشل انٹیلیجنس اور روبوٹک ٹیکنالوجی کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ہی روشن مستقبل کی تعمیر کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ کوئٹہ میں یو ایم ٹی سینٹر آف ایکسیلنس کے قیام کے مجموعی طور پر مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ صوبے کے دورافتادہ اضلاع کے غریب طلباء وطالبات کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ثمرات سے مستفید کرنا اشد ضروری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں