کوئٹہ کی عدالت کا گرفتار طلبہ کو رہا کرنے کا حکم

0
50

کوئٹہ کی مقامی عدالت نے ہفتہ کی صبح 75 طلبہ کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ پولیس نے 75 طلباء کو سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور ریڈ زون، وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ اور گورنر ہاؤس میں داخل ہونے پر گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالستار بگٹی نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے طلبہ کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ گرفتار طالب علموں کی جانب سے قاری رحمت اللہ ایڈووکیٹ ، آصف بلوچ ایڈووکیٹ ، شعیب امان سمالانی ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں