ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی رہائی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

0
35

لاہور: ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی رہائی کا تحریری فیصلہ۔ جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے حمزہ شہباز کو ایک ایک کروڑ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ 7 صفحات پر مشتمل ہے۔ عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر ہارڈ شپ گراوَنڈ پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ حمزہ شہباز ہر تاریخ پر عدالت میں پیشی کو یقینی بنائیں۔ جب تک ان کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ نہ ہو وہ ذاتی حثیت میں پیش ہوتے رہیں۔ عدالت نے شریک ملزمان فضل داد عباسی اور شعیب قمر کی رہائی تحریری حکم جاری کردیا۔ عدالت نے شعیب قمر اور فضل داد عباسی کو 10 دس لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں