خواتین کو بااختیار بناکر حقیقی تبدیلی لائی جاسکتی ہے، مرتضیٰ وہاب

0
86

کراچی: سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کے تحت منعقدہ 3 روزہ سرتیوں سنگ کرافٹس اوشئین مال کلفٹن میں شروع میلے کا افتتاح ایڈمنسٹریٹر کراچی و ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب نے کیا، میلے میں شہریوں کے علاوہ غیر ملکی مہمانوں کی آمد، شہریوں نے ہاتھ سے بنی گھریلو مصنوعات، ملبوسات، اجرک، فرنیچر، ڈیکوریشن پیسز، خالص چمڑے سے بنے ہینڈ بیگ، بیڈ شیٹس اور دیگر ثقافتی اشیا میں گہری دلچسپی لی۔

اس موقع پر لوگ فنکاروں نے گیت اور روایتی رقص پیش کیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ اس قسم کے ایونٹ تسلسل کے ساتھ منعقد کیے جائیں تاکہ دیہی علاقوں کی ہنر مند خواتین کو بااختیار بنایا جاسکے اور انہیں اپنی محنت کا مناسب معاوضہ مل سکے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت کی مالی معاونت سے دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمے، ثقافتی ہنرمندوں کی حوصلہ افزائی کے لئے سرسوکا قیام عمل میں لایا گیا، اس وقت جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، شکارپور، سکھر، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، خیرپور، نوشہروفیروز اور شہید بینظیر آباد اضلاع سمیت سندھ صوبہ میں غربت کے خاتمے کے پروگرام جاری ہے۔ خواتین کو بااختیار بناکر ہی معاشرے میں حقیقی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

سرسو کے سی ای او ڈتل کلہوڑو نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت ہزاروں خواتین کو بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت دی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں