ریٹائرڈ سرکاری افسروں کا جنرل فیض حمید کو آرمی چیف، چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بنانے کیلئے لابنگ کا خفیہ منصوبہ بے نقاب

0
9156

کراچی (مدثر غفور) ‘اجنبی’ کے مطابق ریٹائرڈ سرکاری افسروں اور بیرون ملک مقیم ریٹائرڈ بیورو کریٹس کا سابق ڈی جی آئی ایس آئی اور کور کمانڈر پشاور جنرل فیض حمید کے حق میں واٹس ایپ گروپ کے زریعے لابنگ کا خفیہ منصوبہ بے نقاب ہوگیا، واٹس ایپ گروپ میں موجودہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور دیگر سینئیر جنرلز کے خلاف قومی و بین القوامی سطح پر لابنگ کے زریعے سابق ڈی جی آئی ایس آئی اور کور کمانڈر پشاور جنرل فیض حمید کو آئندہ آرمی چیف بناکر ملک میں مارشل لاء کا نفاز کرنا ہے۔

واٹس ایپ پر بنائے گئے گروپ ‘اکروس بارڈر’ پر لفیٹننٹ جنرل فیض حمید کی تصویر لگی ہے اور گروپ میں ریٹائرڈ سرکاری افسروں سمیت بیورو کریٹس شامل ہیں جو لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو مستقبل کے آرمی چیف بنانے کیلئے لابنگ کررہے ہیں تاکہ میں ملک میں مارشل لاء کا نفاز کیا جاسکے۔

اکروس بارڈر گروپ کے ڈسکرپشن/بائیوں میں خفیہ منصوبے تحت جنرل فیض حمید کو آئین کی معطلی، عدلیہ، جمہوریت، سول بیورو کریسی کا خاتمہ اور مارشل لاء لگا کر چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بنانا ہے۔

زرائع بتاتے ہیں کہ ساری غیر قانونی و غیر آئینی حرکتیں وزیر اعظم عمران خان کے لیے نہیں کر رہے تھے بلکہ اس کا اصل مقصد کچھ اور ہے۔ اسی طرح کئی واٹس ایپ گروپس ہیں جس میں بیورو کریسی کے ریٹائرڈ اور سرونگ آفیسرز اندرون ملک اور بیرون ملک جنرل فیض حمید کیلئے لابنگ کررہے ہیں۔

تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے ملک کی معیشت تباہ کردی ہے اور پاکستان ڈیفالٹ کرچکا ہے۔ ایک طرف پاک فوج کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی ندیم احمد انجم سمیت دیگر جنرلز سیاست سے دور رہ کر پیشہ ورانہ طور پر زمہ داری انجام دے رہے ہیں اور ملک کو معاشی طور پر ہونے والے نقصان کیلئے فکر مند ہیں جبکہ دوسری جانب ریٹائرڈ سرکاری افسران سمیت ریٹائرڈ بیورو کریٹس موجودہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور فوج کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں