وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 25 فیصد اضافے کا اعلان

0
133

پشاور: وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 25 فیصد اضافے کی بڑی خوشخبری دے رہا ہوں۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں آئندہ بجٹ میں 25 فیصد اضافے کا اعلان کرتا ہوں، اور گزشتہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئےتنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں مزدور کی کم از کم اجرت 17 ہزار سے بڑھا کر 21 ہزار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تنخواہوں  اور کم از کم اجرت میں اضافے کا اطلاق رواں سال یکم جولائی سے ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں