پی ایس ایل 6 میں تماشائیوں کی کمی شدت سے محسوس کی گئی، چیئرمین پی سی بی احسان مانی

0
56

لاہور: چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں تماشائیوں کی کمی شدت سے محسوس کی گئی اور۔تماشائیوں کے بغیر یہ ایونٹ نامکمل رہا۔ کسی بھی کھیل کی حقیقی پہچان اور جان اس کے تماشائی ہی ہوتے ہیں۔ سیزن 22-2021 میں ہماری ساری کرکٹ پاکستان میں ہی کھیلی جائے گی۔ پرامید ہوں کہ شائقین کرکٹ اس سیزن کے میچز دیکھنے اسٹیڈیم میں واپس آئیں گے۔ اس سیزن میں پاکستان کو نیوزی لینڈ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی میزبانی کرنی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ پی سی بی کا اہم ایونٹ ہے۔ ثابت کردیا کہ اس لیگ کی سالمیت کا ہر حال میں تحفظ کریں گے۔ کوویڈ 19 پروٹوکولز پر عملدرآمد کرنے پر تمام کھلاڑیوں کے مشکور ہیں۔ ہر موقع پر ہمارے فیصلوں کی حمایت کرنے پر فرنچائزز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں