کابل ائیرپورٹ میں دو دھماکے، 13 افراد ہلاک

0
57

کاچی: میڈیا رپورٹس کے مطابق حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کابل کے قریب بم دھماکہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے کے وقت 6000 کے قریب افراد ائیرپورٹ کے قریب موجود تھے۔ 

صبح ہی سے امریکہ کی طرف سے دہشت گرد حملے کے خطرے کا الرٹ جاری کی گیا تھا اور امریکہ نے اپنے شہریوں کو ائیرپورٹ آنے سے روک دیا تھا۔

‏کابل دھماکہ کی وجہ سے قطر سے آنیوالا امریکی طیارہ ایک گھنٹے سے فضا میں چکر کاٹ رہا ہے اتر ہی نہیں پارہا۔

پینٹا گون کا تصدیق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کابل ایئر پورٹ کے قریب زور دار دھماکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ ‏کابل ائیرپورٹ پر خودکش حملہ ہوا ہے جبکہ فائرنگ کی آوازیں سنی جا رہی تھی۔

امریکہ نے ایک دن پہلے ائیرپورٹ پر بڑے حملے کی اطلاع دی تھی اور خطرے کے پیشِ نظر امریکیوں کو فورا کابل ائیرپورٹ سے دور ہونے کی ہدایت کی تھی۔

 ‏کابل ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے اور جہازوں کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں