فیوچر موٹر ہائیڈرنٹ کی انتظامیہ کا صوبائی وزیر بلدیات اور ایم ڈی واٹر بورڈ کے احکامات ماننے سے انکار

0
176

کراچی: واٹر بورڈ کے فیوچر موٹر ہائیڈرنٹ کی انتظامیہ نے صوبائی وزیر بلدیات اور ایم ڈی واٹر بورڈ کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔

عوامی احتجاج اور لاکھوں آبادی والے علاقوں میں پانی کی سخت قلت کے بعد سندھ حکومت کی ہدایت پر ایم ڈی واٹر بورڈ کو ہائیڈرنٹ بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے فیوچر موڑ ہائیڈرنٹ بند کرنے کا حکم جاری کیا لیکن ہائیڈرنٹ مافیا نے حکم ماننے سے انکار کر دیا۔

وزیر بلدیات سندھ اور ایم ڈی واٹر بورڈ کے احکامات کے باوجود فیوچر موڑ ہائیڈرنٹ پر ٹینکرون اور ٹرکون میں پانی بھرا جانے لگا۔ سینکڑوں کی تعداد میں ٹینکر پانی بھرنے کے لیے فیوچر موڑ ہائیڈرنٹ پر اس وقت بھی موجود ہے۔

فیوچر موڑ ہائیڈرنٹ کے خلاف عوامی اور پیپلزپارٹی ملیر کے ایم پی اے محمد سلیم بلوچ کا احتجاج بھی ہائیڈرنٹ  مافیا نے نظر انداز کر دیا۔

فیچر موڑ ہائیڈرنٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ ایم ڈی اور دیگر انتظامیہ لاکھون روپے ہفتہ وصول کرتے ہیں اس لیے وہ ہائیڈرنٹ بند نہیں کریں گے۔

فیوچر موڑ ہائیڈرنٹ کے خلاف عوام نے دوبارہ بھر پور احتجاج کا اعلان کر دیا۔ فیچر موڑ ہائیڈرنٹ چلنے کی وجہ سے لانڈھی، کورنگی، مانسہرہ کالونی، شرافی گوٹھ اور دیگر کئی علاقوں میں پینے کے پانی کی سخت قلت ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں