وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا دورہ پشاور

0
36

پشاور: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا دورہ پشاور۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزیر اعلی کے پی محمود خان کی امن اومان کے حوالے سے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔اہم اجلاس سی ایم سیکریٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئ۔اجلاس میں صوبے کے چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ کی امن وامان کے حوالے سے صوبے کی انتظامیہ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اجلاس میں کہا کہ صوبے نے امن وامان کی صورت حال میں فرنٹ لائین کا کردار ادا کیا۔ امن و امان حاصل کرنے کے لئے ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ کسی دشمن کو ملک کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے اور صوبہ خیبر پختونخواہ کو تمام ضروری وسائل مہیا کرینگے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں