پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

0
359

پچاس اوورز پر مشتمل میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے آئندہ ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ بنگلہ دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم گزشتہ سال جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح ہے۔

اس دورے کے لیے منتخب کردہ قومی انڈر 19 اسکواڈ میں ان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے کہ جو یکم ستمبر 2002 یا اس کے بعد پیدا ہوئے ہیں۔ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2022 میں کھلاڑیوں کی شرکت کے لیے آئی سی سی نے بھی عمر کی یہی اہلیت مقرر کر رکھی ہے۔

اس دورے کے انعقاد کا مقصد مستقبل کے ستاروں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ سال ویسٹ انڈیز میں شیڈول آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کی تیاریوں میں مزید بہتری لانا ہے۔ اس سے قبل ان کھلاڑیوں نے ایک طویل دورانیے کے کیمپ میں بھی شرکت کر رکھی ہے، یہ کیمپ رواں سال کے آغاز میں نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں منعقد کیا گیا تھا۔

دورے کی تیاریوں کی غرض سے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ دو سے 11 اپریل تک لاہور میں لگایا جائے گا۔ جہاں پچاس اوورز پر مشتمل دو اور واحد  تین روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں