ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کرگئیں

0
119

کراچی: کراچی کے جناح اسپتال کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کرگئیں۔ ڈاکٹر سیمی جمالی کئی روز سے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھیں اور وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔

سیمی جمالی کی نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز عصر جناح اسپتال کی مسجد میں ادا کی جائے گی۔

ڈاکٹرسیمی جمالی نے نوابشاہ سے میڈیکل کی تعلیم مکمل کی، انہوں نے تھائی لینڈ سے ماسٹر آف پبلک ہیلتھ منیجمنٹ کی ایڈوانس ڈگری حاصل کی اور 1988 میں بطور آر ایم او جے پی ایم سی جوائن کیا۔ ڈاکٹر سیمی جمالی کو 1995 میں جے پی ایم سی کے شعبہ حادثات کا انچارج مقرر کیا گیا، وہ 2010 میں جے پی ایم سی کی جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر بنیں، پھر 6 سال بعد وہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر ہوئیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں