مقبوضہ کشمیر، قابض بھارتی فوج نے 12 سالہ بچے کو فوجی ٹرک تلے روند کر شہید کر دیا

0
52

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے احتجاج کرنے والے 12 سالہ بچے کو فوجی ٹرک تلے روندتے ہوئے شہید کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کپواڑا میں نوجوان کشمیریوں کی شہادت پر احتجاجی مظاہرہ جاری تھا، اس دوران قابض بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔ بہادرکشمیری قابض بھارتی فوج کے لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ، ہوائی فائرنگ اور ربڑ کی گولیوں کو سہتے رہے لیکن احتجاج بزور طاقت ختم کرنے پر راضی نہ ہوئے جس پر طیش میں آکر فوجی ٹرک نے مظاہرین کو روند ڈالا۔

فوجی ٹرک کے پہیوں تلے آنے پر 12 سالہ بچہ فرحان احمد شیر گوجری شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال لے جایا گیا تاہم دوران علاج بچہ زیادہ خون بہہ جانے کے باعث چل بسا۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں رواں ماہ بھارتی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 25 سے تجاوز کر گئی ہے، ان نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ماورائے عدالت قتل کیا گیا تھا۔

فوٹو بشکریہ روئٹرز

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں