سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، کئی اظلاع میں لڑائی جھگڑے کے پُر تشدد واقعات

0
104

جیکب آباد: صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران کئی اضلاع میں ہونے والے لڑائی جھگڑے میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، دوران پولنگ عملے کے 10 اہلکاروں کو اغواء کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کندھ کوٹ میں جے یو آئی ف اور پیپلزپارٹی کے کارکن آمنے سامنے آئے جنہوں نے ایک دوسرے کی ڈنڈوں کے ساتھ پٹائی کی، نتیجے میں 30 کارکن زخمی ہوگئے، اس دوران متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

کندھ کوٹ کے ددر یوسی کے پولنگ سٹیشن ٹوڑی بنگلو پر مسلح افراد نے دھاوا بول کر پولنگ عملے کے 10 افراد کو اغوا کر لیا ، مسلح افراد نے ووٹرز کو ہراساں کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بتایا گیا ہے کہ نوشہرو فیروز کے علاقے بھریا سٹی میں بیلٹ پیپر پر اُمیدوار کے اسٹیمپ لگانے پر تصادم ہوا، کارکنوں نے ایک دوسرے پر شدید تشدد کیا، پولیس کی اضافی نفری نے صورتحال کو کنٹرول کیا جب کہ ٹھل کی یوسی 28 پر پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف کے کارکنان گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں