اسپیکر قومی اسمبلی سے گورنر پنجاب کی ملاقات

0
36

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے گورنر پنجاب چوہدری  محمد سرور کی ملاقات۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال۔ گورنر پنجاب  نے اسپیکر کو  صوبہ میں جاری ترقیاتی کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوامی اہمیت کے حامل منصوبوں خصوصاً زراعت کے شعبے کی ترقی کےلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ صوبے میں ٹڈی دل خاتمے  کے لیے مربوط اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ صوبے میں موجودہ حکومت کی طرف سے عوامی فلاح وبہبود کے لیے جاری اٹھائے گئے اقدامات قابل ستائش ہے۔ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور اس شعبے کی ترقی کے لیے حکومتی سرپرستی ضروری ہے۔ زراعت کے شعبے کو درپیش مسائل کے تدارک کے لیے ملکی تاریخ میں پہلی بار خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ کمیٹی تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ملک میں زراعت کی ترقی کے لیے اپنی سفارشات مرتب کر رہی ہے اور صوبوں اور وفاق میں ہم آہنگی ملکی ترقی اورعوامی فلاح و بہبود کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام خوش آئند ہے اور جنوبی پنجاب  سیکرٹریٹ کے قیام سے عوامی مسائل حل ہونگے اور ترقیاتی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا ایوان کا ماحول پر امن اور خوشگوار رکھنے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے کردار کو سراہا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں