وزیرخارجہ پاکستان کا کورونا کے حوالے سے ورچوئل کانفرنس کیلئے وڈیو پیغام

0
39

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کورونا کے حوالے سے منعقدہ چار ملکی چین، افغانستان، پاکستان، نیپال ورچوئل کانفرنس کیلئے ویڈیو پیغام۔

میں اپنی مصروفیات کے سبب اس اہم چار ملکی کانفرنس میں شرکت نہیں کر پایا میں نے اس لیے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار کو اس کانفرنس میں شرکت کی درخواست کی۔ تاہم  میں اس اہم کانفرنس میں ویڈیو پیغام کے ذریعے شریک ہوں تاکہ اپنا نکتہ نظر آپ احباب کے سامنے پیش کرسکوں۔ میں چینی قیادت کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے کووڈ 19 جیسے اہم موضوع پر چار ملکی کانفرنس کا انعقاد کیا۔

 چین افغانستان نیپال اور پاکستان اس خطے کے اہم ممالک ہیں ہمیں اپنے لوگوں کو اس عالمی وبا کے مضمرات سے بچانے اور کرونا وبائی چیلنج سے نمٹنے کے لئے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

اس انتہائی اہم اور غیر معمولی نوعیت کی کانفرنس کی قیادت پر میں  اپنے عزیز دوست چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ہمیں اس وائرس سے نمٹنے کیلئے اتحاد باہمی، یگانگت و کثیر الجہتی تعاون کی ضرورت ہے جو کسی مذہب، قومیت اورعلاقائی حدود سے مبرا ہے۔ میں آپ سب احباب کی توجہ کیلئے انتہائی شکرگزار ہوں اور اس فورم کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں