آزاد جموں وکشمیر کے صدر سے گورنر پنجاب کی تفصیلی ملاقات

0
66

لاہور: آزاد جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر پوری شد و مد سے اجاگر کیا جائے گا۔ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں۔ کشمیری شہداء کا خون انشا اللہ جلد رنگ لائے گا۔ نامساعد حالات کے باوجود پی ٹی آئی کی تین سالہ کارکردگی بہت اچھی رہی اور اب ملک وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں اقتصادی طور پر ایک صحیح سمت میں گامزن ہو چکا ہے۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو لاہور کے دورے کی دعوت دی جو صدر آزاد کشمیر نے قبول کر لی۔ دورے کی تاریخ کا اعلان جلدی کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں