کوئٹہ شہر میں گیس کا بحران، کھانے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

0
195

کوئٹہ: کوئٹہ شہر میں گیس کی بندش کے سبب ایندھن کا بحران، سیلنڈر گیس بھی ناپید، روٹی 50 روپے اور سالن کی پلیٹ 3 سو روپے میں فروخت ہونے لگی۔ کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والی بارشوں نے جہاں نظام زندگی مفلوج کر دیا ہے وہاں تین دن سے گیس نہ ہونے کی وجہ سے شہر بھر میں ایندھن کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے۔ جس کے باعث شہر کے بیشتر تندور اور داش بند ہوچکے ہیں اور گیس سیلنڈر کی دکانوں میں اسٹاک نہ ہونی کی وجہ سے گھروں میں بھی چولہے بجھ گئے ہیں۔ دوسرے جانب جن ہوٹلوں اور نانبایوں کے پاس گیس موجود ہے وہ روٹی 50 روپے اور دال کی پلیٹ 3 سو روپے بیچ رہے ہیں۔

بارش میں لکڑیوں کے ٹال گیلے ہو جانے کی وجہ سے لکڑیوں کو ایندھن کے طور پر استعمال کرنا بھی ممکن نہیں رہا اور مزید ایک دن شہر میں گیس کی عدم فراہمی کی صورتحال برقرار رہی تو کھانے کا شدید بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں