لاہور ہائیکورٹ میں اداکارہ کی بیٹیوں کی عدم بازیابی کیخلاف کیس کی سماعت

0
46

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں اداکارہ صوفیہ مرزا کی بیٹیوں کی عدم بازیابی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے صوفیہ مرزا کی بچیوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کروادی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، دبئی میں پاکستانی سفیر، آئی جی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

صوفیہ مرزا نے استدعا کی کہ سابق شوہر عمر فاروق سے 10 سال قبل شادی ہوئی اور پھر طلاق ہوگئی۔ گارڈین عدالت نے جڑواں بچیوں زنیرہ اور زینب کو ماں کے حوالے کرنے کے احکامات دیئے تھے اور سابق شوہر بچیوں کو لے کر دبئی فرار ہو گیا۔ عدالت نے نومبر 2020ءکو درخواستگزار کی بیٹیوں کو بازیاب کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے سابق شوہر اور بچیوں کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بھی بلاک کرنے کا حکم دیا تھا اور عدالتی حکم کے باوجود بیٹیوں کو بازیاب نہ کروانے پر سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر فریقین کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدالت انٹرپول کے ذریعے بچیوں کو بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں