وزیراعلی بلوچستان سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

0
50

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کی ملاقات۔ ملاقات میں کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ فوڈ پروگرام کرسں کائے، صوبائی سیکریٹری صحت اور سیکرٹری خوراک سمیت دیگر متعلقہ حکام کی شرکت۔

ملاقات میں صحت، نیوٹریشن پروگرام، کلائمٹ چینج ،تعلیم نسواں، زراعت اور کھیلوں کی ترقی اور ترویج سمیت دیگر باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں برطانوی حکومت اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے مشترکہ تعاون سے صحت کے شعبے میں 3.5 ملین پاؤنڈ سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا۔

وزیراعلی بلوچستان نے اس موقع پر کہا کہ برطانوی حکومت کی جانب سے صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے۔ موجودہ حکومت صحت کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ وزیراعلی پروگرام کے تحت غریب طالبات کو ماہانہ وظیفہ دیا جاتا ہے۔ آر ٹی ایس ایم نظام کے تحت طلباء اور طالبات کی حاضری اور مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنایا گیا ہے۔ صوبے میں ہنر مند پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔ ہنر مند پروگرام کے تحت تکنیکی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے صوبے کے 13 اضلاع میں نوجوانوں کو اسکل ڈویلپمنٹ پر کام کیا جا رہا ہے۔ سی پیک کے تحت تجارتی اور صنعتی زونز کے قیام سے صوبے میں روزگار میں اضافہ ہوگا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ بلوچستان میں گرلز ایجوکیشن اور اسکولوں میں لڑکیوں کی انرولمنٹ پرکام کرنا چاہتے ہیں۔کلائمیٹ چینج اور اس سے منسلک تمام جزئیات پر کام کرنا چاہتے ہیں اور نیوٹریشن پروگرام کے تحت غذائیت اور فوڈ سیفٹی کام کیا جا سکے گا۔ یہ میرا بلوچستان کا پہلا دورہ ہے اور بلوچستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں