جامعہ بنوریہ عالمیہ، شعبہ بنات میں تقریب ختم بخاری

0
62

کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ شعبہ بنات گرلزسیکشن میں ختم بخاری شریف کی سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ مختلف تعلیمی شعبہ جات سے سند فراغت حاصل کرنے والی ملکی وغیر ملکی 112طالبات کی چادر پوشی اور انعامات تقسیم کیے گئے۔

تقریب میں طالبات کے عزیز واقارب اور دیگر علما کرام شریک تھے۔ جامعہ کے استاد الحدیث مولانا عزیز الرحمن ہزاروی نے بخاری شریف کا آخری درس دیا ان کا کہنا تھا کہ علما انبیاء کے وارث ہیں اور خواتین عالمات بطور خاص ازواج مطہرات کی وارث ہیں،خ۔ معلمات، ماں، بہن اور بیٹی کی حیثیت سے خواتین کا اصلاح معاشرہ اہم کردار ہے۔ عالمات بچوں کی تربیت، عورتوں میں اسلامی تعلیمات کا فروغ، اسلام کی نشرو اشاعت کیلئے نت نئے اور پرانے وسائل استعمال کریں۔ امام بخاری کی تربیت اور علمی مقام میں ماں دخل کارفرما تھا۔

اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم نے اپنے خطاب میں جامعہ سے سند فراغت حاصل کرنے والی طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے خاتون کو ماں کا مقام دیا اور ماں علم کی پہلی درسگاہ ہے۔ دینی علوم سے سند حاصل کرکے جانے والے طالبات پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ معاشرتی اصلاح میں اہم کردار ادا کریں، طالبات اپنے گھر محلوں کو دین کا گہوارہ بنائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں