‏شادی کی تقریبات پر اِن ڈور اور آوَٹ ڈور مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

0
63

اسلام آباد: وفاقی وزیراسد عمر کی زیر صدارت صوبائی چیف سیکریٹریز کے ساتھ این سی او سی کا اجلاس۔

این سی او سی کے مطابق اجلاس میں ‏5 اپریل سے شادی کی تقریبات پر اِن ڈور اور آوَٹ ڈور مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ‏29 مارچ سے صوبوں کو لاک ڈاؤن کیلئے تازہ ہاٹ سپاٹس کے نقشے فراہم کیے جائیں گے۔ صورتحال کے پیش نظر صوبائی انتظامیہ وقت سے پہلے پابندیاں عائد کرنے کیلئے با اختیار ہوگی۔

‏ملک بھر میں تمام اقسام کی انڈور اور آوَٹ ڈور اجتماعات پر فی الفور پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اجتماعات میں تمام اقسام کے سماجی، ثقافتی، سیاسی، سپورٹس اور دیگر اقسام بھی شامل ہیں۔ بین الاصوبائی ٹرانسپورٹ کم کرنے سے متعلق بھی مختلف آپشنز پر غور کیا گیا اور صوبوں کو این سی او سی کی جانب سے ویکسی نیشن کے ٹارگٹس پورے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ٹرانسپورٹ پر پابندی سے متعلق حتمی فیصلہ صوبوں سے ڈیٹا کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ ویکسی نیشن کیلئے درست اور بروقت ڈیٹا کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں