گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید201 اموات ہوئیں، این سی او سی

0
101

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 201 اموات ہوئیں ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 292 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ملک بھر میں مجموعی اموات 17 ہزار 530 ہوگئی ہیں اور کورونا متاثرین کی تعداد 8 لاکھ 10 ہزار 231 ہوگئی ہیں۔

‏‏پنجاب میں 8224 اور سندھ میں 4624 اموات ہوچکیں ہیں۔ ‏خیبر پختونخوا میں3201 اور ‏اسلام آباد میں 675 اموات ہوگئیں اور ‏بلوچستان 233 اور ‏گلگت بلتستان 105 اموات ہوئیں جبکہ ‏آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 468 ہوگئی ہیں۔

پنجاب میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 96 ہزار 144 متاثر ہوئے اور سندھ میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 356 رپورٹ جبکہ کے پی میں 1 لاکھ 15 ہزار 596 اور بلوچستان21 ہزار 945 ہوگئی ہیں۔ اسلام آباد میں 74 ہزار 131 اور آزاد کشمیر میں 16 ہزار 779 متاثر، گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 5280 ہوگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 49 ہزار 101 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ گزشتہ ایک روز میں پنجاب میں127اموات ہوئیں، خیبرپختونخوا میں 45 اور سندھ میں19 اموات ہوئیں اور اسلام آباد میں 5 اور آزادکشمیر میں 4 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں۔ لاہور 75، ملتان 74 اور مردان میں 73 فیصد وینٹی لیٹر بھر گئے جبکہ گجرانوالہ 98، ملتان 76 اور پشاور 72 فیصد آکسیجن بیڈ پر مریض موجود ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں