خاتون کی قبر کھود کر میت کے ساتھ 3 افراد کی بے حرمتی

0
142

لاہور: تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقے میں خاتون کی میت کے ساتھ لرزہ خیز واردات۔ مسمی احسان اللہ ولد مبارک نے تھانہ قلعہ دیدار سنگھ درخواست دی کہ اس کی بہن دو یوم قبل انتقال کر گئی تھی جسے 22 مئی کو دفنا دیا گیا اور جب 27 مئی کی صبح 5 بجے دعا کے لیے قبرستان گئے تو قبر کھلی پڑی تھی اور کفن بھی کھلا تھا، جس کی ساتھ اشتیاق ولد صدیق نے تین نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر زنا بالجبر کیا ہے۔ جبکہ دو افراد نے قبرستان میں قبر کھودتے ہوئے بچشمِ خود دیکھا ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تاہم تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں