ترکیہ کے منتخب صدر رجب طیب ایردوآن کو مبارکباد کے پیغامات

0
92

کراچی: پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے رجب طیب ایردوآن کو تاریخی انتخابات میں ترکیہ کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پرمبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان چند ایک عالمی رہ نماؤں میں سے ہیں جن کی سیاست عوامی خدمت پر مبنی ہے اور مؤثر انداز میں تسلسل سے جاری ہے۔ وہ مظلوم مسلمانوں کے لیے طاقت کا ستون اور ان کے ناقابل تنسیخ حقوق کے لیے ایک پرجوش آواز رہے ہیں۔

روس کے صدر ولادی میر پوتین نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے ان کی انتخابی کامیابی اس بات کا بیّن ثبوت ہے کہ ترک عوام ان کی ‘آزاد خارجہ پالیسی’ کی حمایت کرتے ہیں
امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ترکیہ کے صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کے اعلان سے قبل ہی صدر رجب طیب اردوان کو ان کی کامیابی پر مبارک باد دے دی ہے۔

فلسطینی وزیراعظم محمد اشتییہ نے صدر طیب ایردوآن اور ترک عوام کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔

ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے ترک صدر کو انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ان کی ناقابل تردید کامیابی پرمبارک باد دی ہے۔

لیبیا وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ نے بھی رجب طیب ایردوآن کو ان کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ایردوآن کی ‘انتخابی فتح’ ان کے کامیاب منصوبوں اور پالیسیوں پر ترک عوام کے اعتماد کی تجدید ہے۔ طرابلس میں قائم قومی اتحاد کی حکومت کو ترکیہ کی حمایت حاصل ہے اور وہ لیبیا کے مشرق میں قائم متوازی حکومت کے خلاف ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں