0
36

وزیر اعظم آج ناران، ضلع مانسہرہ کا دورہ کریں گے

 اسلام آباد: وزیر اعظم ناران، ضلع مانسہرہ میں صوبہ خیبر پختونخوا کی طرف سے شروع کیے گئے سیاحت اور ماحولیاتی تحفظ کے منصوبوں کا آغاز کریں گے۔

ان منصوبوں میں دریائے کنہار کے کناروں پر شجر کاری، کمیونٹی ریور رینجرز کو موٹر بائیکس کی تقسیم، دریائے کنہار میں ٹرواٹ مچھلی کی افزائش، ساڑھے پانچ لاکھ ماحول دوست بایو ڈیگریڈیبل بیگز کی فراہمی شامل ہے۔

سیاحوں کے لئے ایمرجنسی ریسپانس سروس اور فضلہ جمع کرنے کے لیے مشینری اور سامان کی حوالگی بھی ان منصوبہ جات کا حصہ ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں