اسٹیل ملز ملازمین کا اپنی ہی انتظامیہ اسٹیل ملز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

0
57

کراچی: اسٹیل مل انصاف لیبر یونین سی بی اے کا اسٹیل ملز مزدوروں کے ہمراہ ملیر پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ۔

احتجاج میں ملازمین نے کہا کہ اسٹیل ملز ملازمین کو عید کی تنخواہ اب تک نہی دی گئی جبکہ انتظامیہ کے لوگ اپنے گھر کا روٹی پانی بھی گیسٹ ہائوس کے خرچے سے پورا کررہے ہیں۔ ملازمین نے کہا کہ نااہل اسٹیل ملز انتطامیہ کی نااہلی کی وجہ سے سنت ابراہیمی سے محروم ہیں۔ انتظامیہ اسٹیل ملز کی نااہلی کی وجہ سے اسٹیل ٹائون گلشن حدید کے رہائشی پانی کی بوند کو ترس رہے ہیں۔

سی بی اے چیرمین یاسین جامڑو نے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس، چیف آف آرمی اسٹاف سے اپیل کرتے ہیں ملازمین کے مسائل حل کروائے جائیں اور کرپٹ نااہل اسٹیل ملز انتطامیہ کو ہٹا کر ملازمین کے مسائل حل کیے جائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں