کراچی کی مویشی منڈی میں ناقص اقدامات، بیوپاری بھاگنے لگے

0
79

کراچی: سہراب گوٹھ کی مویشی منڈی میں ناقص اقدامات پر بیوپاری منڈی سے بھاگنے لگے۔ بارش کے پانی کی نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے کیچڑ اور گوبر سے جانور بیمار ہوکر مرنے لگے جبکہ خریدار بھی مویشی منڈی جانے سے اجتناب کرنے لگے۔

بارش کے بعد مویشی منڈی میں کچرے کے باعث تعفن پھیلنے لگ گیا جبکہ کورونا وائرس کی ایس او پیز کی بھی دھجیاں اڑا دی گئی۔

بیوپاریوں نے دی پاکستان اُردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ مویشی منڈی ہر سال ناقص انتظامات کرتی ہے جس کا خمیازہ ہم لوگ ہرسال بگھت رہے ہیں۔ اس بار پھر بارش ہوئی جس کی نکاسی اب تک نہیں کی گئی اور ہمارے جانور بیمار ہورہے ہیں۔ ٓٓ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں