کراچی کے تمام سرکاری اسپتالوں میں وینٹیلیٹر اور آکسیجن بیڈز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

0
153

 کراچی: سندھ حکومت نے کراچی کے تمام سرکاری اسپتالوں میں وینٹیلیٹر اور آکسیجن بیڈز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکریٹری صحت،  سیکریٹری صحت، کمشنر کراچی، ایڈمنسٹریٹر کراچی سمیت تمام اسپتالوں کے ایم ایس شریک تھے۔

اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں کووڈ کے لئے 398 وینٹیلیٹر ہیں۔ 906 ایچ ڈی یو بیڈز ہیں اور 293 لو آکسیجن بیڈز ہیں۔ جس پر چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر اسپتالوں میں 89 دنوں کے لئے عملا رکھا جائے گا۔ اسپتالوں میں تمام کووڈ بیڈز فنکشنل ہونے چاہئے نا ہونے کی صورت میں ایم ایس کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور کراچی میں 4 آگست تک مزید 32 وینٹیلیٹر بڑھائے جائیں گے۔ مزید 110 ایچ ڈی یو بیڈز اور 40 لو فلو بیڈز بنائے جائیں گے اور باہر سے آنے والوں کے لئے  ملیر میں 100 بیڈ آئیسولیشن سینٹر بنایا جائے گا۔

سیکریٹری صحت نے بریفنگ میں بتایا کہ کراچی کے اسپتالوں میں آکسیجن ٹینکس بھی بنائے جا رہے ہیں۔

قاسم سراج سومرو پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت نے کہا کہ دل کے عارضی میں مبتلا کرونا متاثرین کو این آئی سی وی ڈی میں علاج کیا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں