سابق قومی بیڈمنٹن چیمپئن ویمنز کرکٹ کی سربراہ مقرر

0
126

لاہور: سابق قومی بیڈمنٹن چیمپئن تانیہ ملک کو پی سی بی ویمنز کرکٹ کی سربراہ مقرر کردیا گیا.ہے۔ وہ یکم اکتوبر سےاس عہدےکا چارج سنبھالیں گی۔ اس سے قبل چیف سلیکٹر ویمنز کرکٹ مئی میں اس عہدے کی اضافی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئی تھیں۔

تانیہ ملک نے لمز یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔ انہوں نے 6891 سیول ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ وہ 99-6891 میں قومی بیڈمنٹن چیمپئن بھی رہ چکی ہیں۔

وہ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن اور پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کی نائب صدور بھی رہ چکی ہیں۔ وہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ایجوکیشن اور ویمنز کمیشن کی بھی رکن ہیں۔

وہ مختلف ملٹی نیشنل کمپنیز کے ساتھ منسلک رہنے کے ساتھ ساتھ ورلڈ بینک کے ویمن ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں بھی کام کرچکی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں