حریم سلمان صدیقی نے بصارت سے محروم افراد کیلئے بہترین تخلیقی ڈیزائن کے فن پارے پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

0
56

کراچی: بصارت سے محروم افراد کے لئے بہترین تخلیقی ڈیزائن پر حریم سلمان صدیقی کے فن پارے نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

حریم سلمان صدیقی نے جامعہ کراچی کے وژوئل اسٹڈیز ڈپارٹمنٹ کے چار سالہ ٹیکسٹائل ڈیزائینگ فائنل ائیر بیچلر ز ڈگری کورس میں بہترین تخلیقی تھیسسز پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی، اس شعبہ کے ماہرین پر مشتمل جیوری کے ارکان نے مجموعی طور پر حریم کے تخلیق کردہ ڈیزائنر کو اس مقابلے میں بہترین قرار دیا۔

حریم نے اپنے ڈیزائنر بصارت کی نعمت سے محروم افراد کے لئے ڈیزائن کیا ہے۔ چار سالہ بیچلرز ڈگری کے تھیسز کے آخری سال کی اس نمائش میں جامعہ کراچی کے ویزیول اسٹڈیز کے مختلف شعبوں کے طلباء کی شاندار تخلیقی صلاحیتیں شامل تھیں جن میں گرافک ڈیزائننگ، فلم اور ٹیلی ویژن، فائن آرٹس، اینیمیشن، اسلامک آرٹس، سیرامکس اور گلاس، انڈسٹریل ڈیزائن آرکیٹیکچر اور ٹیکسٹائل ڈیزائننگ شامل تھے۔ ان طلبا نے اس نمائش میں اپنے اپنے اسٹالز پر اپنے متعلقہ فن پاروں کی نمائش کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں