ایران کا تیسرا آئل ٹینکروینزویلا میں داخل

0
53

کراچی: امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کا تیسرا آئل ٹینکر بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے پرچم کے ساتھ بحر اطلس کو عبور کرتا ہوا بحیرہ کارائیب میں داخل ہو گیا ہے۔

ونیزویلا کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران سے روانہ ہونے والے پانچ آئل ٹینکروں میں سے تیسرا بھی ونیزوئلا کی سمندری حدود میں داخل ہو گیا اور جیسے ہی یہ آئل ٹینکر پہنچا ونیزوئلا کے عوام نے پرجوش استقبال کیا۔ فارچون اور فارسٹ نامی ایران کے دو آئل ٹینکر پہلے ہی ونیزوئلا پہنچ چکے ہیں جنہیں بندرگاہ تک پہنچنے تک ونیزوئلا کی بحریہ کے جوانوں نے اسکورٹ کیا۔ فارچون اور فارسٹ نامی ایرانی آئل ٹینکر نے پیر کو ونیزوئلا کے آبی حدود میں داخل ہونے کے بعد  شمالی ونیزوئلا میں واقع صوبہ کارابوبو کی ایل پالیٹو ریفائنری کو ایندھن فراہم کرنا شروع کر دیا تھا۔

ایران کا تیسرا آئل ٹینکروینزویلا میں داخل

ایران کا تیسرا آئل ٹینکروینزویلا میں داخل

Posted by The Pakistan Urdu on Friday, May 29, 2020

اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے اتحادی ونزوئیلا کی اقتصادی حمایت کے تناظر میں جبل الطارق اور آزاد آبی راستے سے پانچ آئل ٹینکر ونزوئیلا کے لئے روانہ کئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ایران کے اس اقدام پر امریکی حکام بری طرح سیخ پا ہو گئے ہیں یہاں تک کہ واشنگٹن نے دھمکی دی تھی کہ وہ ایندھن لے جانے والے ایرانی آئل ٹینکروں کو ونیزوئلا پہنچنے سے روکنے کے لئے طاقت کا استعمال کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں