وفاقی حکومت نے موبائل فون کال پر ٹیکس کثرت رائے سے منظور کرلیا

0
353

اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں موبائل فون کال پر 75 پیسے ٹیکس سے متعلق شق 5 کو کثرت رائے سے وفاقی حکومت نے منظور کرلیا۔

اپوزیشن کی خواتین رہنما مریم اورنگزیب نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون کال پر ٹیکس کو ختم کیا جائے۔ فون کال غریب لوگ کرتے ہیں اور غریب افراد پر اس کا بوجھ ڈالا گیا ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ میری پارٹی نے اس ٹیکس کی مخالفت کی ہے۔ یہ براہ راست غریب کے اوپر ٹیکس ہے اور اس ٹیکس کو واپس لیا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں