سما ٹی وی نے پاکستانی شہری کو انڈین اٰیجنٹ قرار دینے پر معافی مانگ لی

0
123

کراچی: سما ٹی وی بھی پاکستانی شہریوں کو بھارتی ایجنٹ کے سستے فتوے بانٹنے لگا اور پاکستانی شہری کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا۔

 لندن میں ڈیم کے خلاف مظاہرہ کرنے والے پاکستان کے ڈاکٹر عالم شاہ کو انڈیا کا ایجنٹ قرار دینے پر سما ٹی وی نے جھوٹ بولنے پر معافی مانگ لی ہے۔

سما ٹی وی نے معافی لندن کی عدالت میں ڈاکٹر عالم شاہ کے مقدمے میں مانگی اور ڈیڑھ منٹ تک اپنی خبر میں نشر کی۔

یاد رہے پاکستان کے چند ایک نیوز چینل اب بھی پاکستانی شہریوں کو بھارتی ایجنٹ قرار دینے کیلئے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔

منصور اے چوہان نامی ٹوئٹر صارف نے معافی مانگنے کو درست قرار دیتے ہوئے لکھا کہ بہت اچھی بات کہ اپنی غلطی تسلیم کی جائے، اس بھی زیادہ اچھی بات ہے کہ اپنی مرضی سے ایسی غلطیوں کو درست کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‏تنقید کرنے والے کو انڈین ایجنٹ قرار دینا، مخالفین کو مودی کا یار کہنا، گالیاں دینے اور تشدد پر اکسانے والے سیاستدانوں کو بھی معافی مانگنی چاہیے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں