عدالتی قوانین سے افسران کی آگاہی اشد ضروری ہے، جام اکرام اللہ دھاریجو

0
112

کراچی: صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو کا محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران کے لئے منقدہ دو روزہ ٹرینگ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسران کی تربیت سے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ افسران اپنی صلاحیتوں کو جوڈیشل نقط نظر سے بہتر بنائیں اور اسی قسم کی ٹرینگ سے وائٹ کالر جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ عدالتی قوانین سے افسران کی اگاہی اشد ضروری ہے۔ تربیت حاصل کرنے والے افسران کے ٹیسٹ بھی لئے جائیں کہ انہوں نے کیا سیکھا ہے۔ اینٹی کرپشن کے پروسیکوشن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور دو روزہ ٹرینگ کے بجائے اس کی مدت ایک ماہ کی جائے۔ افسران کے ٹیسٹ لینے کے بعد ان کی پوسٹنگ کی جائے۔ پولیس میں ایس ایچ اوز کی بھی پوسٹنگ ٹیسٹ لینے کے بعد ہی کی جارہی ہے۔ امید ہے کہ اس تربیتی پروگرام سے افسران کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور صوبے سے کرپشن کے خاتمے کے لئے افسران کا با صلاحیت اور پر عزم ہونا ضروری ہے۔

تقریب میں چیئرمین اینٹی کرپشن اقبال میمن، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فضل شہزاد عباسی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اینٹی کرپشن کے افسران کی عدالتی قوانین سے اگاہی سے متعلق تربیتی پروگرام سندھ جوڈیشل اکیڈمی کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں