وزیر خارجہ کی بحرین کے وزیر داخلہ شیخ راشد بن عبداللہ الخلیفہ سے ملاقات

0
136

منامہ: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی منامہ میں بحرین کے وزیر داخلہ شیخ راشد بن عبداللہ الخلیفہ سے ملاقات ہوئی۔ دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات اور سیکورٹی و دفاعی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بحرینی وزیر داخلہ نے وزیر خارجہ کو بحرین آمد پر خوش آمدید کہا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے مابین یکساں مذہبی، ثقافتی اور تاریخی اقدار کی بنیاد پر استوار، گہرے برادرانہ مراسم ہیں۔ وزیر خارجہ نے کورونا وبا کے دوران بحرین حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا جن کی بدولت بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو کسی قسم تکلیف دہ صورت حال کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ وزیر خارجہ نے کورونا وبا کی مشکل گھڑی میں، وزارت داخلہ بحرین کی جانب سے ویزہ ایمنسٹی سکیم، جرمانوں میں چھوٹ، ملزمان کی حوالگی اور وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی سہولت کے لیے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی۔

بحرینی وزیر داخلہ نے بحرین کی تعمیر و ترقی میں یہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کی تعریف کی۔

وزیر خارجہ نے پاکستان اور بحرین کے مابین مضبوط دفاعی و سیکورٹی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ کیلئے معاونت کا باعث قرار دیا اور بحرینی وزیر داخلہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، پاکستان اور بحرین کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششیں بروئے لانے کا عندیہ دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں