گورنر سندھ عمران اسماعیل اور عرفان اللہ خان مروت میں اہم ملاقات

0
35

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل اور عرفان اللہ خان مروت میں اہم ملاقات ہوئی۔ جس میں سندھ حکومت کی انتظامی ناکامی، سیاسی نااہلی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ میں سیاسی منظرنامے پر بڑی تبدیلی متوقع ہے۔ لوگوں میں مایوسی پھیل رہی ہے۔

عرفان اللہ مروت نے کہا کہ سندھ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایسے اہم صوبے کی معاشی بدحالی سمجھ سے باہر ہے۔ پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی ان عہدوں کے اہل نہیں جن پر وہ براجمان ہیں۔ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت عملی طور پر سندھ کی انتظامی امور میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ سندھ کا شعبہ ِ زراعت ملکی برآمدات میں اضافہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے تاہم پیپلز پارٹی کی غیر سنجیدہ سیاست نے سندھ کو خوراک درآمد کرنے والا صوبہ بنادیا ہے۔ سندھ کی قیمتی سونا اُگلتی زمین کوڑیوں کے داموں پراپرٹی بلڈرز کو دی جارہی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں